اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروز جمعرات بوقت عصر تہران کے ایک ہسپتال میں حاضر ہو کر آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی۔
رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مجلس خبرگان کے سربراہ کے پاس ہسپتال میں جا کر ان کی صحت و سلامتی سے متعلق جویا ہوئے اور خداوند عالم سے ان کی صحت و سلامتی کی دعا مانگی۔
گزشتہ روز نیز رہبر انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی گلپائگانی نے جب آیت اللہ مھدوی کنی کو تہران کے ایک ہسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ہسپتال میں حاضر ہو کر ان کی سلامتی کی خبر لی۔
واضح رہے کہ مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی گزشتہ روز امام خمینی(رہ) کی برسی سے متعلق منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے تہران کے ایک ہسپتال میں بھرتی کر دئے گئے اور تاھم زیر علاج ہیں۔ خدا بحق محمد و آل محمد(ص) انہیں شفائے کامل و عاجل عنایت فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲